Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم سیریز ”فاسٹ اینڈ فیورئس ایٹ“ کی نئی جھلکیاں جاری

ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم سیریز ”فاسٹ اینڈ فیورئس ایٹ“ کی نئی جھلکیاں جاری
December 14, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ”فاسٹ اینڈ فیورئس“ سیریز کی نئی فلم”فاسٹ اینڈ فیورئس ایٹ“ کی ایکشن سے بھرپور نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ فلم آئندہ سال سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اونچی عمارتوں سے گرتی تیزرفتار کاریں، تباہی کے مناظر، خطرناک اسٹنٹس یہ ہیں فاسٹ اینڈ فیور ئس سیریز کی نئی فلم ”فاسٹ اینڈ فیورئس ایٹ“ کی شوٹنگ کی نئی جھلکیاں۔

ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکس بندی کا نیا ٹریلر بھی مداحوں کو خوب بھایا ہے۔ فاسٹ اینڈ فیوریس ایٹ میں اداکار وین ڈیزل، جیسن اسٹیتھم اور ڈوین جانسن ہتھیار تھامے دشمنوں کا مقابلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کی ہدایات گیری گرے نے دی ہیں۔ ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس ایٹ آئندہ سال چودہ اپریل کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔