Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی وڈ بائیوگرافی اور ڈرامہ فلم ”سلی“کاآئی میکس ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہالی وڈ بائیوگرافی اور ڈرامہ فلم ”سلی“کاآئی میکس ٹریلر جاری کر دیا گیا
August 20, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ بائیو گرافی اور ڈرامہ فلم ”سلی“ کا آئی میکس ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ سنسنی سے بھرپور فلم اگلے ماہ سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق فلم کی کہانی ایک بہادر پائلٹ کے گرد گھومتی ہے۔ پندرہ جنوری دوہزار نو کو ”سلی“ کے نام سے مشہور کیپٹن چیسلے اے تھری ٹوینٹی طیارے میں ایک سو پچپن مسافروں کو لے کر لاگارڈیا ائیرپورٹ سے اڑان بھرتا ہے۔ پرواز کے تین منٹ بعد ہی طیارے سے پرندوں کا ایک جھنڈ آ ٹکراتا ہے جس کے باعث طیارے کے دونوں انجن بند ہو جاتے ہیں۔ کیپٹن سلی حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے طیارے کو دریائے ہڈسن میں اتارکر عملے اور مسافروں کی جانیں بچا لیتا ہے۔ یہ ناقابل فراموش کارنامہ سلی کو ہیرو بنا دیتا ہے۔ فلم کی ہدایات کلنٹ ایسٹ ووڈ نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ٹام ہینکس، ایرون ایخارٹ، اینا گن، جیرے فیریرا،میکس ایلڈر اور کیٹی کورک شامل ہیں۔ فلم نو ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔