Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہالی وڈ ایکشن ڈرامہ فلم ”جین گاٹ اے گن“ کا نیا ٹریلر ریلیز

ہالی وڈ ایکشن ڈرامہ فلم ”جین گاٹ اے گن“ کا نیا ٹریلر ریلیز
December 29, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ماردھاڑ سے بھرپور فلم ”جین گاٹ اے گن“کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم آئندہ سال فروری میں ریلیز کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گیون او کانر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی شادی شدہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاوند کو خطرناک گینگ سے بچانے کیلئے ایک شخص کی مدد حاصل کرتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں نتالے پورٹ مین‘ جوئل ایگرٹن‘ ایوان میک گریگر‘ ریڈریگو سینٹورو اور جیمز برنیٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ٹیری ڈوگاس اور نتالے پورٹ مین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وین اسٹین کمپنی کے بینر تلے آئندہ برس فروری میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔