Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی وڈ ایکشن فلم ”ٹربوکڈ“ کو پردہ سکرین پر پیش کرنے کی تیاریاں مکمل

ہالی وڈ ایکشن فلم ”ٹربوکڈ“ کو پردہ سکرین پر پیش کرنے کی تیاریاں مکمل
August 24, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن فلموں کے متوالوں کےلئے ایک بڑی خبر، مار دھاڑ سے بھر پور فلم ”ٹربو کڈ“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ شائقین کو صرف تین دن انتظار کرنا پڑے گا۔ فرانکس سیمارڈ اور انوک ویزل کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کی زندگی سے متعلق ہے جو دنیا کی مکمل تباہی کے بعد تنہائی کا شکار ہو کر نیم پاگل ہو جاتا ہے اور خطروں کا سامنا کرنے سے ڈرتا ہے۔ پھر اس کی ملاقات ایپل نامی ایک پراسرار لڑکی سے ہوتی ہے جس کے بعد وہ ضدی ہیرو بن جاتا ہے۔ فلم کا مرکزی کردار منرو چیمبرز کو دیا گیا ہے۔ دیگر کاسٹ میں لارنس لیباف، مائیکل آئرن سائیڈ، ایڈون رائٹ، آرون جیفری، رومانو آرزاری و دیگر شامل ہیں۔ مار دھاڑ اور ایکشن سے بھر پور یہ فلم اٹھائیس اگست سے سنیما گھروں میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔