Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہالی وڈ ایکشن فلم ”سوسائیڈ اسکواڈ“ 2016 کی نمبرون فلم بن گئی

ہالی وڈ ایکشن فلم ”سوسائیڈ اسکواڈ“ 2016 کی نمبرون فلم بن گئی
December 20, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ایکشن فلم ”سوسائیڈ اسکواڈ“ دوہزار سولہ کی بہترین فلم قرار پائی جس میں سپرمین کی موت کے بعد نئی ٹاسک فورس خطرناک مجرموں کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ سپر ہیرو کی کہانی”کیپٹن امریکا سول وار“ رواں سال کی دوسری بہترین فلم رہی۔ فلم میں آئرن مین اور کیپٹن امریکا دنیا کو آفات سے بچاتے بچاتے اختلافات کے بعد آپس میں لڑنے لگتے ہیں۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ”بیٹ مین ورسز سپر مین۔ ڈان آف جسٹس“ سال کی تیسری بڑی فلم ٹھہری۔ فلم میں غیرمعمولی طاقتوں کے مالک دو سپر ہیروز عوام کی حفاظت کے لیے بڑے بڑے خطرات سے ٹکرا جاتے ہیں۔ ہالی وڈ فلم ”ڈیڈ پول“ چوتھے نمبر پر رہی۔ فلم میں سپر ہیرو ویڈ ولسن انتقامی کارروائی کے لیے دشمن کی تلاش میں تباہی پھیلاتا ہے۔

سپر ہیرو کی کہانی پر مبنی ہالی وڈ فلم ”ایکس مین ایپو کیلپس“ نے ٹاپ ٹین میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ فلم میں سپر ہیرو دنیا کو شیطانی طاقتوں سے بچاتا ہے۔ فلم ”دی جنگل بک“ بھی شائقین کے دلوں کو خوب بھائی اور فلم چھٹی پوزیشن پر براجمان ہوئی۔

فلم کی کہانی موگلی نامی یتیم لڑکے کی ہے جو جنگل کے جانوروں کو ایک ظالم ٹائیگر سے نجات دلاتا ہے۔ ایکشن فلم ”دی میگنفی سینٹ سیون“ سال کی دس بہترین فلموں میں ساتویں نمبر پر ہے۔ یہ انیس سو چون میں بننے والی فلم سیون سیمورائی کا سیکوئل ہے۔ ایکشن اور کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز “ کا آٹھواں نمبر رہا۔

فلم کی کہانی بھوتوں پر مبنی ہے جو نیویارک میں خوف وہراس پھیلا دیتے ہیں۔ ماردھاڑ سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”وار کرافٹ“ سال کی نویں بہترین فلم ہے جس میں ایک قبیلے پر بلائیں حملہ کر دیتی ہیں اور پھر ایک نہ ختم ہونے والی جنگ چھڑ جاتی ہے۔

ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور تھری ڈی فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ دسویں نمبر پر رہی جس میں ٹارزن جنگل سے لندن کا رخ کر لیتا ہے لیکن جرائم پیشہ افراد اسے واپس جنگل آنے پر مجبور کردیتے ہیں۔