ہالی وڈ ایکشن سے بھرپور سیزن ’’ پیس میکر ‘‘ کا دوسرا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی وڈ ایکشن سے بھرپور سیزن پیس میکر کا دوسرا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم میں امریکی فوج کے کرنل، تھامس ڈیوو، اور جولیا کیلی، جوہری ماہر روسی جوہری ہتھیاروں کے ایک سیٹ کو تلاش کرتے ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ چیچن دہشت گردوں نے چوری کیا ہے۔
اس فلم کی کہانی جیمزگن نے لکھی ہے، کاسٹ میں پرفیشنل ریسلر جان سینا، اسٹیو ایجی، ڈینیئل بروکس، رابرٹ پیٹرک، جینیفر ہالینڈ، فریڈی اسٹروما، چکودی ایوجی شامل ہیں۔
ایکشن سے بھرپور سپر ہیرو سیزن آئندہ سال جنوری میں ریلیز ہوگا۔