Tuesday, October 4, 2022

ہالی وڈ ایکشن اور کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ کا نیا ٹریلر آگیا اور چھاگیا

ہالی وڈ ایکشن اور کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ کا نیا ٹریلر آگیا اور چھاگیا
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی ایکشن اور کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے کو تیار ہے۔ فلم کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ میگا بجٹ فلم جولائی میں بڑی اسکرین پر دیکھنے کو ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن، کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ کی کہانی بھوتوں کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک میں ڈیرے ڈال لیتے ہیں۔ شہر میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے اور لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ جاتے ہیں۔ چار خواتین سائنسدانوں کی ٹیم ان بھوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اترتی ہے اور شہر کو ان کے چنگل سے آزاد کراتی ہے۔ فلم کی ہدایات ہال فیگ نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں کرس ہیمس ورتھ، کرسٹن وی، ملیسا میکارتھی، کیٹ میکنن، کرن سونی، بل مرے اور ایلزبتھ پرکنز شامل ہیں۔ 15کروڑ 40لاکھ ڈالر بجٹ سے بننے والی ہالی وڈ فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ 15جولائی کو سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔