ہالی وڈ اداکاراﺅں نے مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ مانگ لیا
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) میرل سٹریپ کی جانب سے ہالی وڈکی خواتین اداکاراو¿ں کیلئے مرد اداکاروں کے برابر معاوضے کے مطالبے نے شوبز کی خواتین کو اس مطالبے پریک زبان اور متحد کر دیا ہے۔
خواتین اداکاراوں کے مساوی معاوضے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ ورائٹی میگزین کی تقریب میں دیکھنے میں آیا۔ تقریب میں رفاعی کام کرنے پر اوپرا ونفرے، اینا کینڈرک، سوسن وجوک، سلمہ ہائیک سمیت دیگر متاثر کن خواتین کو اعزازات سے نوازا گیا۔
مساوی معاوضوں پر بات کرتے ہوئے سلمہ ہائیک کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اداکارائیں معاوضے کے مسئلے پر متفق ہیں۔ ایک ہی کام کیلئے ایک جیسی صلاحیتوں کے حامل افراد کو مساوی معاوضہ ہی ملنا چاہئے۔
خواتین کی طرف سے مساوی معاوضے کا مطالبہ جرم نہیں۔ تقریب میں گوینتھ پالٹرو نے بھی ہالی وڈ میں معاوضوں کے تفاوت پر بات کی اور کہا خواتین کا برابر معاوضے کا مطالبہ معیوب بات نہیں۔