Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی ووڈ ہارر تھرلر فلم ‘‘دی گیلوز’’ کا ٹریلر جاری، دس جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی ووڈ ہارر تھرلر فلم ‘‘دی گیلوز’’ کا ٹریلر جاری، دس جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
May 23, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر بنائی گئی فلم دی گیلوز کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم دس جولائی سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ٹریوس کلف اور کریس لو فنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی شیطانی روحوں کے زیراثر ایک ایسے ہائی اسکول کے گرد گھومتی ہے جہاں غیرمرئی قوتیں اور مافوق الفطرت مخلوق اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے ایسے ایسے حربے استعمال کرتی ہیں کہ طالب علموں کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ ڈراؤنے مناظر اور دل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں اہم کردار کیسی ڈی گیفورڈ، فیفیئر براؤن، ریان شوو، ریز مشلر اور میکی برٹ ادا کر رہے ہیں۔ وارنر بروس پکچرزاور نیو لائن سنیما کے بینر تلے بننے والی فلم دس جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔