Tuesday, October 4, 2022

ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن کو اداکاراؤں سے بدسلوکی کا مجرم قرار دے دیا گیا

ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن کو اداکاراؤں سے بدسلوکی کا مجرم قرار دے دیا گیا
 لاس انجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ کے بدنام زمانہ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن عبرت ناک انجام کے قریب پہنچ گئے۔ اداکاراؤں سے زیادتی اور بدسلوکی کا مجرم قرار دے دیا گیا۔ بدنام زمانہ امریکی فلم پروڈیوسر ہاروی  وائن اسٹن پر اداکاراؤں سےجنسی زیادتی کا الزام ثابت ہو گیا۔ 11 مارچ کو باقاعدہ سزا سنائی جائے گی۔ وائن اسٹن کو 25 برس یا اس سے بھی زیادہ قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نیویارک عدالت کے سات مرد اور پانچ خواتین ججوں پرمشتمل بنچ نے جنسی بدسلوکی اور زیادتی کے الزامات ثابت ہونے کا فیصلہ سنایا جسے وائن اسٹن نے ماننے سے انکار کر دیا تاہم مجرم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر پر 80 سے زائد خواتین نے جنسی بدسلوکی کا الزام عائد کیا تھا جن میں ہالی ووڈ کی کئی معروف اداکارائیں بھی شامل تھیں۔ گرفتاری کے فوری بعد 67 سالہ سفاک مجرم کی طبیعت ہی خراب ہو گئی جسے دل میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔