Saturday, December 3, 2022

ہالی ووڈ کے مشہور کامیڈی اداکار ایڈی مرفی54برس کے ہوگئے

ہالی ووڈ کے مشہور کامیڈی اداکار ایڈی مرفی54برس کے ہوگئے
لاس اینجلس (ویب ڈٰیسک)ہالی ووڈ کے مشہورکامیڈی اداکار ایڈی مرفی  چون  برس کے ہوگئے ۔ انہیں امریکی  باکس آفس  پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والےچوتھے بڑے اداکار کا اعزاز حاصل ہے۔ یوں تو ایڈی مرفی کو رائٹر ، گلوکار اور ڈائریکٹر کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہےمگرانہیں ہالی وڈ میں کامیڈی  کا بادشاہ  مانا جاتا ہے۔ ایڈی مرفی  بلاک بسٹر  فلموں  کے علاوہ متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکے ہیں ۔ انہوں نے بیورلی ہلز کاپ ، ٹریڈنگ پلیسزاورکمنگ ٹو امریکہ جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کامیڈی کنگ ایڈی مرفی نےدو ہزارسات میں فلم ڈریم گرل میں بہترین  اداکاری پرگولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کیا ۔ وہ بہترین کامیڈی البم  کاگریمی  ایوارڈ  بھی حاصل کرچکے ہیں۔