Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’ بریڈر ‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’ بریڈر ‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری
December 13, 2021 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’ بریڈر ‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک مجرمانہ ذہنیت رکھنے والی بے رحم ڈاکٹر خاتون کے گرد گھومتی ہے جوعمر رسیدہ عمل کو ریورس کرنے کے لیے بائیو ہیکنگ کے ایک ہولناک تجربے کے تحت نوجوان خواتین کو اغوا کرتی ہے۔ جب میا نامی لڑکی تحقیقات کے لیے جاتی ہے، تو وہ اپنے آپ کو ایک زیر زمین طبی سہولت میں پھنسا ہوا اور تشدد زدہ پاتی ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں سارہ ہوجورٹ، ڈٹلیوسن اینڈرس، ہینرسسن، مورٹن ہولسٹ، تھامس لینڈ برگ، ایزابیل روبسن اور دیگر شامل ہیں۔

ہارر مووی کی کہانی سیسل ڈیلسگارڈ تھامسن نے لکھی ہے، ڈائریکٹر جینس ڈہل کی یہ فلم آئندہ سال 11 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔