ہالی ووڈ کی ڈراما اور مسٹری سے بھرپور سائنس فکشن فلم گلاس کا نیا ٹریلر جاری

لاس انجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ کی ڈراما اور مسٹری سے بھرپور سائنس فکشن فلم گلاس کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
فلم میں سیکیورٹی گارڈ چوبیس شخصیات کے حامل ایک شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم اٹھارہ جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
اس کے علاوہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلمBacktraceکا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔ فلم آئندہ ماہ 14 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
