ہالی ووڈ کی نئی ایکشن کامیڈی فلم دی مین فرام یو این سی ایل ای کا رنگا رنگ پریمیئر

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں ہالی وڈ کی نئی ایکشن کامیڈی فلم دی مین فرام یو این سی ایل ای کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا ،دی مین فرام یو این سی ایل ای چودہ اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق فلم کی کہانی ساٹھ کی دہائی میں جاری سرد جنگ کے دور کی عکاسی کر رہی ہے، جب سی آئی اے کے دو ایجنٹس نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف پر اسرار کریمنل آرگنائزیشن کے خاتمے کیلئے میدان میں اترتے ہیں اور اپنے مشن کی تکمیل کیلئے جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔
فلم کے مرکزی کرداروں ہینری کیول،الیسا ویکینڈر اور الزبیتھ ڈیبیکی سمیت دیگر فنکاروں نے پر یمئر میں شرکت کی ایکشن اور طنز و مزاح سے بھرپور فلم دی مین فرام U.N.C.L.E چودہ اگست کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔