Saturday, July 27, 2024

ہالی ووڈ ڈرامہ ، ہسٹری فلم ”ڈیٹرائٹ“ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ ڈرامہ ، ہسٹری فلم ”ڈیٹرائٹ“ کا پہلا ٹریلر جاری
April 14, 2017
لاس اینجلس (ویب ڈیسک)انیس سو سڑسٹھ میں امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں نسلی فسادات کی کہانی ، پولیس گردی پر مبنی ہالی ووڈ ڈرامہ ، ہسٹری فلم ”ڈیٹرائٹ“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ ڈرامہ ، ہسٹری اور تھرل فلم ”ڈیٹرائٹ “ کی کہانی حقیقی واقعہ پر مبنی ہےجب امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں پولیس کے ایک چھاپے کے بعد فسادات پھوٹ پڑتے ہیں اور سیاہ فام امریکیوں کی شامت آ جاتی ہے  ڈیٹرائٹ کی سڑکیں اور گلیاں میدان جنگ بن جاتی ہیں یہ امریکی تاریخ کے بدترین نسلی فسادات تھے۔ فلم کی ہدایات کیتھرین بگیلو نے دی ہیں جبکہ فلم کے نمایاں اداکاروں میں جان بوئیگا، کیتھلین ڈیور، ول پولٹر، جیک رینوور اور جیسن مچل شامل ہیں۔ پچاس سال پرانا افسوسناک واقعہ لیے یہ فلم چار اگست کو ریلیز ہو گی۔