Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی ووڈ ڈرامہ ہارر فلم وکٹر فرینکنسٹائن کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری، پچیس نومبر سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش ہوگی

ہالی ووڈ ڈرامہ ہارر فلم وکٹر فرینکنسٹائن کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری، پچیس نومبر سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش ہوگی
August 19, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ڈرامہ ہارر فلم ‘‘وکٹر فرینکنسٹائن’’ کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم پچیس نومبر سے سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ ہدایتکار پال میک گوئیگان کی اس فلم کی کہانی دو سائنسدانوں وکٹر فرینکنسٹائن اور آٓئیگور سٹراس مین کے گرد گھومتی ہے جو انسانی مردہ جسم پر تجربے کرتے ہیں اور اسے دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وکٹر فرینکنسٹائن کے تجربے اسے بہت دور لے جاتے ہیں اور وہ ایک مردہ جسم کو زندہ کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور اسے ہمیشہ کیلئے امر کردیتا ہے۔ مردہ جسم زندہ ہو کر خوب تباہی مچاتا ہے جس کو قابو کرنے میں آئیگور سٹراس مین اپنے دوست کی بھرپور مدد کرتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ڈینیل ریڈ کلف اور جیمز میکاوائے نے نبھایا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں جیسیکا براؤن، اینڈریو سکاٹ، لوئس بریلے، فریڈی فوکس ودیگر شامل ہیں۔ خوف اور وحشت سے بھرپور یہ فلم رواں سال پچیس نومبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔