Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی ووڈ فلم ”کیپٹن امریکا ۔ سول وار“کی باکس آفس پر دھوم

ہالی ووڈ فلم ”کیپٹن امریکا ۔ سول وار“کی باکس آفس پر دھوم
May 14, 2016
نیویارک (ویب دیسک) ہالی ووڈ فلم ’’کیپٹن امریکا - سول وار‘‘ دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر چھائی رہے گی۔ فلمی پنڈتوں نے پیشگوئی کی ہے کہ فلم ”کیپٹن امریکا ۔ سول وار“ مزید آٹھ کروڑ تراسی لاکھ ڈالر سمیٹنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”کیپٹن امریکا ۔ سول وار“ نے اپنی پہلی انٹری پر ہی باکس آفس پر دھوم مچائی جبکہ ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی ”کیپٹن امریکا ۔ سول وار“ باکس آفس پر راج کرے گی۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اس ہفتے فلم ”دی جنگل بک“ ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے گی۔ ہالی ووڈ فلم ”منی مونسٹر“ پچانوے لاکھ ڈالر کا کاروبار کر کے باکس آفس پر تیسری پوزیشن پر رہے گی۔ کامیڈی، ڈرامہ فلم ”مدرز ڈے“ اس ہفتے چھیالیس لاکھ ڈالر کے ساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال لے گی جبکہ خوفناک مناظر سے بھرپور فلم ”دی ڈارکنیس“ پینتالیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس پر پانچویں نمبر پر آ جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔