Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی ووڈ فلم ‘‘کنفرمیشن’’ کا رنگارنگ پریمیئر، معروف فلمی ستاروں اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت

ہالی ووڈ فلم ‘‘کنفرمیشن’’ کا رنگارنگ پریمیئر، معروف فلمی ستاروں اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت
April 2, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی فلم کنفرمیشن کے رنگارنگ پریمیئر نے دھوم مچا دی۔ کیری واشنگٹن نے ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ فلم سولہ اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہالی ووڈ کی نئی فلم کنفرمیشن کا لاس اینجلس میں پریمیئر ہوا جس میں فلمی کاسٹ سمیت دنیائے فلم کے دیگر ستاروں اور شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ معروف امریکی اداکارہ کیری واشنگٹن نے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہو کر شائقین کے دل موہ لئے۔ فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو سپریم کورٹ کے جج کی نامزدگی کے امیدوار شخص پر ماضی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتی ہے۔ فلم میں کیری واشنگٹن نے انیتا ہل کا کردار نبھایا ہے جبکہ پریمیئر کے دوران انیتا ہل بھی فلم کے پریمئر میں شریک ہوئی۔