Friday, September 30, 2022

ہالی ووڈ فلم پین کے ٹریلر کی سوشل میڈٰیا پر دھوم

ہالی ووڈ فلم پین کے ٹریلر کی سوشل میڈٰیا پر دھوم
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ فلم پان کے ٹریلر نے  ایک طرف تو سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے تو دوسری طرف بچوں میں بھی اس تخیلاتی فلم  کے چرچے ہیں ،چھوٹے اور بڑے سب اس فینٹسی فلم کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کا مرکزی کردار ننھا پیٹر پین ہے جسے اوائل عمری  ہی میں خطروں سے لڑنا پڑنا ہے جس سے اس میں چھپی غیر معمولی صلاحیتیں آشکار ہو جاتی ہیں اور اس کا مظاہرہ سب کو حیران کرتا ہے۔ ہدایتکار جو رائیٹ کی فلم میں مرکزی کردار  لیوی ملر اور ہیوجیک مین نبھا رہے ہیں۔ جبکہ ساتھی اداکاروں میں  آمانڈا اور رونی مارا شامل  ہیں۔ ایڈونچر،فیملی اورسنسنی خیزمناظرسے بھرپور فلم چوبیس جولائی کو سینما گھروں  کی زینت بنے گی۔