ہالی ووڈ فلم ٹرو سٹوری کل امریکی سینماگھروں کا رخ کرنے کو تیار

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)پراسرار مناظر اور تجسس سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ٹرو سٹوری کے ٹریلر نے پہلے دھوم مچائی اب فلم کل سے امریکی سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فلم ٹرو سٹوری کی کہانی ایک ناکام رپورٹر اور خفیہ اداروں کو مطلوب ملزم کے گرد گھومتی ہے ۔
قتل میں ملوث ملزم کرسٹین لونگو خود کو بچانے کے لئے طویل عرصے تک صحافی مائیکل فِنکل کا نام استعمال کرتا ہے۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں جیمز فرانکو، جونا ہِل اور فیلی سٹی جونز شامل ہیں جو اپنی شاندار اداکاری کے باعث فلم بینوں سے پذیرائی حاصل کریں گے۔
فلمی ناقدین کا کہناہے کہ اداکار جونا ہل کا پیشہ وارانہ زندگی میں پہلی بار سنجیدہ کردار نبھانا فلم کی کامیابی کا باعث بنے گا۔