Tuesday, November 29, 2022

ہالی ووڈ فلم ٹرمینیٹر جینیسیز کا رنگارنگ پریمیئر برلن میں ہوا، فلمی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے

ہالی ووڈ فلم ٹرمینیٹر جینیسیز کا رنگارنگ پریمیئر برلن میں ہوا، فلمی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے
برلن (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ایکشن فلم ٹرمینیٹر جینیسیز کا رنگارنگ یورپی پریمیئر جرمنی میں ہوا۔ فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونے والے رنگارنگ پریمیئر میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر اور ٹرمینیٹر سیریز کے مرکزی اداکار آرنلڈ شوارزنیگر جب ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے تو وہاں موجود سینکڑوں مداحوں نے اداکار کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور ان کے نام کے نعرے بھی لگائے۔ فلم کے ہدایت کارایلن ٹیلر اور پوری کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور فلم میں اپنے کردار کے بارے میں تفصیلی گفتگو بھی کی۔ ٹرمینیٹر جینیسیز کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح عظیم مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ٹاسک مکمل کرتے ہوئے بڑے سے بڑا خطرہ مول لینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ مار دھاڑ سے بھرپور یہ فلم امریکا میں یکم جولائی جبکہ جرمنی میں نو جولائی سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔