Sunday, October 2, 2022

ہالی ووڈ فلم می بی فور یو تین جون کو ریلیز ہوگی

ہالی ووڈ فلم می بی فور یو تین جون کو ریلیز ہوگی
لاس اینجلس(ویب ڈٰیسک)ٌبالی ووڈ فلموں کے دلدادہ افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس ماہ وہ ہالی ووڈ کی چھے فلمیں دیکھ سکیں گے،،، می بی فور یو تین جون  کو  ریلیز کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق  ہالی ووڈ کی نئی فلم می بی فور یو کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنا گھر چلانے کے لیے مختلف نوکریاں کرتی ہے اس کی زندگی کا خوشگوار موڑ اس وقت آتا ہے جب وہ ایک حادثے کے نتیجے میں مفلوج ہوجانے والے ایک امیرزادے کی تیمارداری کرتی ہے۔ لڑکی کی باتوں سے متاثر ہوکر امیرزادے کے دل میں زندگی کی امنگ جاگ جاتی ہے اور اسے زندگی اچھی لگنے لگتی ہے۔ فلم کی ریلیز میں ابھی دو روز باقی ہیں، تاہم امید کی جارہی ہے کہ باکس آفس پر فلم ریکارڈ بزنس کرے گی۔