Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی ووڈ فلم سین اینڈریاس آج نمائش کیلئے پیش ہو گی، تین دنوں میں تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کاروبار کی توقع: فلمی ماہرین

ہالی ووڈ فلم سین اینڈریاس آج نمائش کیلئے پیش ہو گی، تین دنوں میں تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کاروبار کی توقع: فلمی ماہرین
May 29, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن، تھرلر، ڈرامہ فلم سین اینڈریاس امریکی باکس آفس پر بازی لے جانے کیلئے تیار ہے۔ فلم آج سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم سین اینڈریاس کی کہانی امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے بعد آنے والی تباہی کی ہے جس میں بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس ہو جاتی ہیں۔ تباہی کے بعد ایک ریسکیو پائلٹ اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی زندگی بچاتا ہے۔ فلمی پنڈتوں کے مطابق ہدایتکار بریڈ پیٹن کی یہ فلم اپنی ریلیز کے پہلے تین دنوں میں تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر سرفہرست رہے گی۔ ہالی ووڈ کی کامیڈی ڈرامہ فلم الوہا بھی آج ریلیز ہوگی۔ فلم سے پہلے ہفتے ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالرکا بزنس کرنے کی توقع ہے۔ گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلمیں ٹومارولینڈ اس ہفتے مزید ایک کروڑ ستر لاکھ  جبکہ پچ پرفیکٹ ٹو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا کاروبار کر سکتی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔