Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی ووڈ فلم راک دی قصبہ کا نیا ٹریلر جاری، کامیڈی سے بھرپور فلم کی تئیس اکتوبر کو نمائش ہو گی

ہالی ووڈ فلم راک دی قصبہ کا نیا ٹریلر جاری، کامیڈی سے بھرپور فلم کی تئیس اکتوبر کو نمائش ہو گی
August 30, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی کامیڈی فلم راک دی قصبہ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم تئیس اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ بیری لیون سن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی میوزک بنانے والی کمپنی کے ایک منیجر کی ہے جس کی ملاقات ایک ایسی لڑکی سے ہوتی ہے جو غیرمعمولی آواز کی مالک ہوتی ہے۔ منیجر اس گلوکارہ کو افغانستان لے جاتا ہے جہاں وہ مشہور ٹیلی ویژن شو افغان اسٹار میں مقابلے کیلئے حصہ لیتی ہے،،منیجر کو افغانستان میں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار بل مرے نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں بروس ولز، زوئی ڈیشنل، کیٹ ہڈسن، ٹیلر کینی ودیگر شامل ہیں۔ طنزومزاح اور قہقہوں سے بھرپور فلم رواں سال اکتوبر میں سنیما گھروں میں سجے گی۔