Thursday, December 7, 2023

ہالی ووڈ فلم بیٹ مین ورسز سپرمین کا ٹیزر ٹریلیرریلیز کردیا گیا

ہالی ووڈ فلم بیٹ مین ورسز سپرمین کا ٹیزر ٹریلیرریلیز کردیا گیا
April 18, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ فلم بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس کا ٹیزر ٹریلیرریلیز کردیا گیاہے کارٹون میں ایک ساتھ نظر آنے والے یہ دونوں سپر ہیروز اب فلم میں بھی ایک ساتھ تہلکہ مچائیں گے۔ ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم مین آف سٹیل کے ڈائریکٹر زیک سنائیڈر نے ایک بار پھر سپر مین کو بڑے پردے پر جلوہ گر کرنے کی ٹھان لی ہے۔ لیکن اس بار فلم میں سپرمین کے مخالف بیٹ مین ایکشن میں نظر آئے گا فلم میں بیٹ مین کا کردار بین ایفلک نبھا رہے ہیں جبکہ مین آف اسٹیل میں بدی کا خاتمہ کرنے والے ہینری کیول ایک بار پھر سپر مین بنیں گے۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم آئندہ سال پچیس مارچ کو امریکی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔