Sunday, September 25, 2022

ہالی ووڈ فلم برج آف سپائیز کا آفیشل ٹریلر جاری، ڈرامہ تھرلر فلم سولہ اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی ووڈ فلم برج آف سپائیز کا آفیشل ٹریلر جاری، ڈرامہ تھرلر فلم سولہ اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ڈرامہ تھرلر فلم برج آف سپائیز کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم سولہ اکتوبر سے سنیما گھروں میں سجے گی۔ تین مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے سٹیون سپیل برگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تاریخی واقعات کی ایک سیریز کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ایک امریکی وکیل کی ہے جسے سی آئی اے سرد جنگ کے دوران سویت یونین کی قید میں ایک پائلٹ کو بچانے کا ایک مشکل ترین ٹاسک دیتی ہے۔ ٹوم ہینکس فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں بیلے میگنوسین، ایلن الڈا، آسٹن سٹوویل، ایمے ریان ودیگر شامل ہیں۔ سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال سولہ اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔