Thursday, October 6, 2022

ہالی ووڈ فلم انسیڈیس چیپٹرتھری کا نیا ٹریلر جاری  

ہالی ووڈ فلم انسیڈیس چیپٹرتھری کا نیا ٹریلر جاری  
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ فلم انسیڈیس چیپٹر ٹو کے سیکوئل چیپٹر تھری کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ جسے دیکھنے کے بعد  ہارر فلموں کے شائقین  فلم کے انتظار میں ابھی سے بے چین ہوگئےہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے گھر کے گرد گھومتی ہے جس میں آسیب نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، اسی  وجہ سےاس فیملی کو عجیب واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کے مصنف و ہدایت کار لی وہینل ہیں جبکہ مرکزی کاسٹ میں ڈرموٹ ملرونی ، سٹیفن سکاٹ ،اینگوس سیمپسن شامل ہیں ۔ سنسنی اور خوفناک  مناظر سے بھرپور یہ فلم پانچ جون کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔