Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی ووڈ فلم آنٹ مین کا امریکی باکس آفس پر راج، خلائی مخلوق کی کہانی پر مبنی فلم پکسلز دوسرے نمبر پر براجمان

ہالی ووڈ فلم آنٹ مین کا امریکی باکس آفس پر راج، خلائی مخلوق کی کہانی پر مبنی فلم پکسلز دوسرے نمبر پر براجمان
July 27, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ فلم آنٹ مین امریکی باکس آفس پر چھا گئی جبکہ خلائی مخلوق کی کہانی پر مبنی فلم پکسلز دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ ہالی ووڈ فلم آنٹ مین نے اس ہفتے دو کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر جبکہ ایڈم سینڈلر کی فلم پکسلز نے دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ ہالی ووڈ فلم منینز دو کروڑ اکیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر تیسری پوزیشن پر رہی۔ کامیڈین ایمی شومر کی فلم ٹرین ریک نے اس ہفتے ایک کروڑ تہتر لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر چوتھی پوزیشن سنبھال لی جبکہ فلم ساؤتھ پا نے اپنے مجموعی بزنس میں ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر کا اضافہ کیا۔ تین روز قبل لوزیانا میں سینما پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت پر فلم بینوں نے اس ویک اینڈ پر سنیما گھروں کا رخ کرنے سے گریز کیا۔