Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ“ باکس آفس کی نئی حکمران

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ“ باکس آفس کی نئی حکمران
July 10, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈٰیسک)ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”اسپائیڈر مین ہوم کمنگ“ ریلیز کے پہلے ہفتے ہی امریکی باکس آفس کی نئی حکمران بن گئی ۔

تفصیلا تکےمطابق ہالی ووڈ سپر ہیرو اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم ”اسپائیڈر مین ، ہوم کمنگ“ کا ریلیز کے پہلے ہی ہفتے جادو چل گیا ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم نے مریکی باکس آفس پر قبضہ جما لیا۔ اینی میٹڈ ایکشن فلم ”ڈیسپ کیبل می تھری“ مزید3کروڑ 40لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آگئی۔ ایکشن اور میوزیکل فلم ”بے بی ڈرائیور “ اس ہفتے مزید ایک کروڑ 28لاکھ ڈالر بزنس کر کے باکس آفس میں تیسری پوزیشن پر ہے۔  ایکشن اور ایڈونچر فلم ”ونڈر وومن “ ریلیز کے چھٹے ہفتے بھی باکس آفس میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی اور مزید ایک کروڑ ایک لاکھ ڈالر سمیٹ کر چوتھے نمبر پر ہے ماردھاڑ کا تڑکا لیے ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”ٹرانسفارمرز دی لاسٹ نائٹ “ مزید تریسٹھ لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔