Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہالی ووڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم” تھور“ کا نیاسیکوئل بھی دھوم مچانے آ رہا

ہالی ووڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم” تھور“ کا نیاسیکوئل بھی دھوم مچانے آ رہا
July 12, 2017

نیو یارک (92 نیوز) دو ہزار گیارہ کی ہالی ووڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم” تھور“ کا نیاسیکوئل بھی دھوم مچانے آ رہا ہے۔ سنسنی خیز مناظر سمیٹے یہ فلم نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم ”تھور“ کا نیا سیکوئل بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فلم ”تھور ۔۔۔ ریگنا راک“ کی کہانی بھی سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہے ۔ جو ایک طاقتور دشمن سے لوگوں کو بچاتے دکھائی دیتا ہے ۔لیکن نئی فلم میں اس کا مدمقابل سابق اتحادی ہوتا ہے ۔

سنسنی سے بھرپور اس فلم کی ہدایات ٹیکا وے ٹینٹی نے دی ہیں۔ جبکہ نمایاں اداکاروں میں کرس ، ٹام ہیڈلسٹن، اینتھونی ہاپکنز، کارل اربن، ادریس ایلبا اور ٹیسا تھامپسن شامل ہیں۔ماردھاڑ کے مناظر لیے یہ فلم تین نومبر کو بڑی اسکرین پر سجے گی ۔