Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی ووڈ ایکشن ڈرامہ فلم سکاریو کا نیا ٹریلر جاری، اٹھارہ ستمبر سے نمائش کیلئے پیش شروع ہو گی

ہالی ووڈ ایکشن ڈرامہ فلم سکاریو کا نیا ٹریلر جاری، اٹھارہ ستمبر سے نمائش کیلئے پیش شروع ہو گی
July 29, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم سکاریو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اٹھارہ ستمبر سے نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ ڈینس ولے نوو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحد پر منشیات فروشوں کی لاقانونیت پر مبنی ہے جہاں امریکی خفیہ ادارے کے ایک ایجنٹ کو منشیات کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے ایک اعلیٰ حکومتی ٹاسک فورس میں شامل کیا جاتا ہے اس کے بعد ٹیم ایک خفیہ سفر کا تعین کرتی ہے۔ کرائم اور ماردھاڑ سے بھرپور اس فلم میں ایمیلی برنٹ مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی جبکہ فلم کے دیگر اداکاروں میں بنیسیو ڈیل تورو، جان بیرنل، جوش برولن اور لورا مارٹینیز شامل ہیں۔ ایکشن ڈرامہ فلم رواں سال اٹھارہ ستمبر سے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔