Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہالی ووڈ ایکشن فلم ”ڈنکرک “کا امریکی باکس آفس پر راج

ہالی ووڈ ایکشن فلم ”ڈنکرک “کا امریکی باکس آفس پر راج
July 21, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)دوسری جنگ عظیم کی ایک کہانی لیے ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ فلم ”ڈنکرک “ کی شاندار انٹری نے امریکی سینما گھروں میں دھوم مچا دی۔

تفصیلات کےمطابق  ہالی ووڈ ایکشن ، ہسٹری اور ڈرامہ فلم ”ڈنکرک “  دوسری جنگ عظیم کے ایک واقعہ پر مبنی ہےجس میں چالیس ہزار برطانوی فوجی فرانس کے ساحلی علاقے ڈنکرک میں پھنس جاتے ہیں فلم ریلیز کے پہلے ہی دن شائقین کے دلوں کو بھا گئی فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم اس ویک اینڈ پر پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر بزنس کر کے باکس آفس کی نئی حکمران بن جائے گی ۔

 نئی ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ”گرلز ٹرپ“ دو کروڑ پچھہتر لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہے گی ۔۔۔۔۔ ایکشن اور ایڈونچر فلم ”دی وار فار دی پلینٹ آف دی ایپس“ اس ہفتے مزید دو کروڑ چھتیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس میں تیسری پوزیشن حاصل کرلے گی۔