Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ”ڈیسپ کیبل می تھری“ نے ریلیز کے پہلے ہی روز دھوم مچا دی

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ”ڈیسپ کیبل می  تھری“ نے ریلیز کے پہلے ہی روز دھوم مچا دی
July 1, 2017

 

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ”ڈیسپ کیبل می تھری“ نےریلیزکےپہلےہی روزدھوم مچا دی۔۔فلمی پنڈتوں نےدعویٰ کیاہےکہ یہ فلم باکس آفس کی نئی حکمران ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق ایکشن اور ایڈونچرسےبھرپورہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ”ڈیسپ کیبل می تھری“ بڑی اسکرین پرسج گئی۔ اینی میٹڈ کرداروں نے ریلیز کےپہلےہی دن شائقین کے دلوں میں گھرکرلیا۔فلمی پنڈتوں نے پیش گوئی کی ہےکہ سنسنی سےبھرپوریہ فلم اس ویک اینڈ پر باکس آفس میں سرفہرست رہےگی۔ ایکشن کرائم اورمیوزیکل فلم ”بے بی ڈرائیور “دو کروڑ ڈالر بزنس کے ساتھ باکس آفس میں دوسرے نمبرپررہے گی  جبکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”ٹرانسفارمرز دی لاسٹ نائٹ “ ایک کروڑاٹھہترلاکھ ڈالرکماکرتیسری پوزیشن پرچلی جائے گی۔  ایکشن اورایڈونچرسےبھرپور ہالی ووڈ فلم ”ونڈر وومن “ایک کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر سمیٹ کرچوتھے نمبر پر رہے گی اور اینی میٹڈ فلم ”کارز۔۔۔تھری “ اس ہفتے ایک کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ باکس آفس میں پانچویں پوزیشن پر رہے گی۔