Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ‘‘دی گڈ ڈائنوسار’’ کا نیا ٹریلر جاری، اگلے ماہ سنیما گھروں میں پیش کی جائیگی

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ‘‘دی گڈ ڈائنوسار’’ کا نیا ٹریلر جاری، اگلے ماہ سنیما گھروں میں پیش کی جائیگی
October 7, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ‘‘دی گڈ ڈائنو سار’’ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم اگلے ماہ سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ اینی میٹڈ فلم ‘‘دی گڈ ڈائنو سار’’ کی کہانی ایک ننھے ڈائنوسار کے گرد گھومتی ہے جو ایک لڑکے کو دوست بنا لیتا ہے۔ فلم میں اس بات کی عکاسی کی گئی ہے کہ اگر دنیا میں ڈائنوسار موجود ہوتے تو کرہ ارض کیسا ہوتا ہے۔ وہ انگریزی بولتے اور انسان کے بچوں کو پالتے۔ فلم میں ایک ننھا ڈائنوسار اپنی فیملی کی تلاش کے سفر پر نکلتا ہے۔ فلم میں فرانسس میک ڈورمیڈ، سیم ایلیٹ، اینا پیکوئن اور ریمنڈ اوشاؤ نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے۔ شائقین کو فلم دیکھنے کے لیے اب زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ فلم اگلے ماہ نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔