Friday, September 13, 2024

ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم انکریڈیبلز ٹو نے 21ارب روپے کمالئے

ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم انکریڈیبلز ٹو نے 21ارب روپے کمالئے
June 18, 2018
لاس اینجلس( 92 نیوز) ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم انکریڈیبلز 2ریلیز ہوتے ہی سب سے زیادہ پیسہ بٹورنے والی فلم بن گئی ، سپر ہیروز کی فیملی نے صرف 3دنوں میں 21 ارب روپے کما لئے۔ حالیہ ریلیز کی جانے والی فلم انکریڈیبلز ٹو اپنے پہلے حصے سے ہٹ کر ہے، اس فلم نے آتے ہی باکس آفس پر تمام فلموں  کو پچھاڑ دیا ، فلم میں سپر ہیرو موم دشمنوں سے لڑتی نظر آرہی ہیں جبکہ سپر ہیرو ڈیڈ ،اپنے جیسے ہی سپر ہیرو بچوں کو سنبھالنے کا مشن انجام دے رہے ہیں۔ فلم دنیا بھر سے اب تک 21ارب چھپن کروڑ روپے کما چکی ہے۔اس سے پہلے سب سے زیادہ کمانے والی اینیمیٹڈ فلم،فائنڈنگ ڈوری تھی ۔ کامیڈی فلم اوشینز 8 ،دو ارب چونتیس کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ باکس آفس پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ دوسری جانب فلم ٹیگ ایک ارب 74 کروڑ روپے کے بزنس کیساتھ  تیسرے نمبر پر ہے۔