Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی ووڈ اسٹار جارج کلونی اہلیہ کے ہمراہ جاپان پہنچ گئے، فلم ٹومارو لینڈ کی پروموشن کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوے

ہالی ووڈ اسٹار جارج کلونی اہلیہ کے ہمراہ جاپان پہنچ گئے، فلم ٹومارو لینڈ کی پروموشن کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوے
May 26, 2015
ٹوکیو (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اسٹار جارج کلونی اہلیہ کے ہمراہ جاپان پہنچ گئے۔ دونوں نے نئی فلم ٹومارو لینڈ کی پروموشن کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ ٹوکیو میں ہونے والی تقریب میں مداحوں کی بڑی تعداد جارج کلونی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ آئی۔ ٹومارولینڈ امریکی باکس آفس پر اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے اور امکان ہے کہ یہ فلم سمر باکس آفس کی ہٹ مووی ثابت ہو گی۔ جاپان میں فلم ٹومارو لینڈ تمام سینما گھروں میں چھے جون کو پیش کی جائے گی جس کا جاپانی مداحوں کو بے چینی کے ساتھ انتظار تھا۔ ٹومارو لینڈ نے امریکی سینما گھروں میں ریکارڈ توڑ بزنس کے ساتھ دھوم مچا رکھی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔