Wednesday, December 7, 2022

ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر فلم ‘‘پکسلز’’ میں جلوہ گر ہونگے، کاسٹ میں کیون جیمز، مشعل مونیگھن اور پیٹر ڈنکلیج بھی شامل

ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر فلم ‘‘پکسلز’’ میں جلوہ گر ہونگے، کاسٹ میں کیون جیمز، مشعل مونیگھن اور پیٹر ڈنکلیج بھی شامل
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف فنکار ایڈم سینڈلر کی  مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلم پکسلز رواں سال چوبیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ مزاح اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی ویڈیو گیمز کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو دنیا پر حملہ کر دیتے ہیں۔ فلم میں سیم برینر کا کردار نبھانے والے ایڈم سینڈلر اس انوکھے حملے سے دنیا کو بچانے کی کوشش کرتے نظر آئیں گے۔ دیگر کاسٹ میں کیون جیمز، مشعل مونیگھن اور پیٹر ڈنکلیج شامل ہیں۔ کرس کولمبس کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چوبیس جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔