Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی ووڈفلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا

ہالی ووڈفلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا
April 6, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈٰیسک)ہالی ووڈنگری کی مشہور کار ریسنگ سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کے سیکوئیل فیوریس سیون نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ۔ فلم نے صرف تین دنوں میں تین سو چوراسی ملین ڈالر کا بزنس کرکے دو ہزار تیرہ سے اب تک کا سب سے بڑا بزنس کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ تین اپریل سے امریکی سینما گھروں میں ریلیز ہونےوالے فاسٹ اینڈ فیوریس کے ساتویں ایڈیشن نے باکس آفس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ فلم اب تک امریکی ناظرین سے ایک سو تینتالیس اعشاریہ چھ ملین ڈالر جبکہ باقی دنیا سے دو سو چالیس اعشاریہ چار ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔ فلمی ماہرین کا کہنا ہے کہ فیوریس سیون کا  سپر ہٹ ہوناایکشن سے بھرپور مناظر اور کرداروں کی بہترین اداکاری ہے۔ کچھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کی مقبولیت کا یہ سبب کار حادثے میں ہلاک ہونے والے اداکار پاؤل واکر کو فلم میں آخری بار ایکشن میں دیکھا جانا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔