Sunday, December 4, 2022

ہالی ووڈفلم سینڈریلا نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی

ہالی ووڈفلم سینڈریلا نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) تخیل سے بھرپور فلم سینڈریلا نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچادی ۔ بچوں کے پسندیدہ کردار سنڈریلا پر بنی ہالی وڈ کی تصوراتی فلم کو سینما گھروں میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم نے گزشتہ ہفتے کئی ممالک میں ریلیز ہوتے ہی ساڑھے تین کروڑ ڈالرکمالیے۔   لطیف جذبوں اور ایڈوانچرسے بھرپور فیملی  فلم  ابھی کئی ممالک میں ریلیز ہونا باقی ہے۔ امریکی سینما گھروں میں تو اس فلم کے چرچے تھے ہی لیکن باقی ممالک میں بھی اس فلم کے چرچے ہیں ۔ سنڈریلا کے تخیلاتی  کردار نے بچوں اور بڑوں کو بھی اپنے سحرمیں جکڑ لیا ہے۔ فلم کی ہدایات کینتھ بریناگ نے دی ہیں  کرس ویٹز کہانی کے مصنف ہیں نمایاں اداکا روں میں للی جیمز ، ہیلی ایٹ ول اور ہیلینا بوہم شامل ہیں۔ بچوں کے پسندیدہ کردار سنڈریلا پر بنی ہالی وڈ کی تصوراتی فلم کو سینما گھروں میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے، فلم نے گزشتہ ہفتے کئی ممالک میں ریلیز ہوتے ہی ساڑھے تین کروڑ ڈالرکمالیے