Thursday, December 8, 2022

ہالی ووڈفلم ”دی لٹل مرمیڈ “ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈفلم ”دی لٹل مرمیڈ “ کا پہلا ٹریلر جاری
  لاس اینجلس (ویب ڈٰیسک)ننھی جل پری کی داستان پر مبنی ہالی ووڈ فلم ”دی لٹل مرمیڈ “ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ ڈرامہ اور فینٹسی فلم ”دی لٹل مرمیڈ“ کی کہانی لوریٹو نامی بچی کے گرد گھومتی ہے لوریٹو کو سرکس کے دوران ایک حسینہ ملتی ہے جو دعویٰ کرتی ہے کہ وہ جل پری ہے  ہالی ووڈ اداکارہ پوپی ڈریٹون فلم کے مرکزی کردار جل پری کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی ۔ فلم کی ہدایات کرس بوچرڈ اور بلیک ہیرس نے دی ہیں جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں لوریٹا پیرالٹا، ولیم موسلے، شرلے میک لین، جئیرڈ سینڈلر اور جینا جرمس ہون شامل ہیں  فلم رواں برس امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔