Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہالی ووڈایکشن فلم ”ڈنکرک “ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار

ہالی ووڈایکشن فلم ”ڈنکرک “ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار
July 31, 2017

لاس اینجلس (92نیوز)ہالی ووڈایکشن فلم ”ڈنکرک “   کا امریکی باکس آفس پرراج برقرارہے۔

تفصیلات کےمطقابق ہالی ووڈ ایکشن اور ایڈونچر فلم ”ڈنکرک “ شائقین کے دلوں میں گھر کر گئی ۔ دوسرے ہفتے بھی باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالے رکھی ۔ انسانی جذبات کی عکاسی کرنے والے ایموجیز کی فلم کہانی ”دی ایموجی مووی “ ریلیز کے پہلے ہفتے باکس آفس میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی اینی میٹڈ فلم دو کروڑ ستاون لاکھ ڈالر ز بزنس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔ ہالی ووڈ کامیڈی فلم ”گرلز ٹرپ “مزید دو کروڑ ایک لاکھ ڈالر کمانے کے بعد تیسری پوزیشن پر ہے ۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”اٹامک بلونڈ“ نے ریلیز کے پہلے ہفتے ایک کروڑ چھیاسی لاکھ ڈالرز سمیٹ کر باکس آفس کے چوتھے زینے پر براجمان رہی ۔۔

 سپر ہیرو فلم ”اسپائیڈر مین  ہوم کمنگ “ اس ہفتے مزید ایک کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کما کر پانچویں پوزیشن پر ہے ۔۔