Wednesday, December 7, 2022

ہالینڈ: گھر کو آگ لگنے سے وہاں پڑا آتشبازی کا سامان بھی چل پڑا، حادثاتی آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے سینکڑوں لوگ جمع

ہالینڈ: گھر کو آگ لگنے سے وہاں پڑا آتشبازی کا سامان بھی چل پڑا، حادثاتی آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے سینکڑوں لوگ جمع
ہالینڈ (ویب ڈیسک) ہالینڈ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک گھر میں آگ لگنے سے وہاں پڑا آتشبازی کا سامان بھی چل پڑا۔ ہالینڈ کے شہر ویزپ میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے گھر میں موجود آتشبازی کے سامان کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور حادثاتی طور پر آتشبازی کے سامان میں لگنے والی آگ سے آسمان روشن ہو گیا اور ہر طرف رنگ برنگی روشنیاں پھیل گئیں۔ مقامی افراد آگ بجھانے میں مدد دینے کے بجائے اسے آتشبازی کا مظاہرہ سمجھ کر محظوط ہوتے رہے۔ ایسے میں وہاں موجود ایک منچلے نے اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ آگ لگنے سے گھر جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس اس بارے میں تحقیقات کر رہی ہے کہ ایک گھر میں اتنی بڑی مقدار میں آتشبازی کا سامان کیوں ذخیرہ کیا گیا تھا۔