Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہالینڈ نے یورپیئن ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی  فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

ہالینڈ نے یورپیئن ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی  فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا
July 30, 2017

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ہالینڈ نے یورپیئن ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی  فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ،،کوارٹرفائنل میں ہالینڈ نے سویڈن کیخلاف صفر کے مقابلے میں دو گولز سے میدان مارا۔۔

تفصیلات کےمطابق  یورپیئن ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کی پہلی سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہو گیا یکطرفہ مقابلے میں ہالینڈ نے سویڈن کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سےمات دے دی ۔ ہالینڈ نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑتوڑ حملے کیے ،،33ویں منٹ میں ہالینڈ کی  لیک مارٹن نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ،جوپہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی ۔

دوسرے ہاف میں بھی ڈچ ٹیم نےمخالف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی ،،64ویں منٹ؁ میں ویوین میڈیمایم نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی ۔

سویڈن نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی لیکن ہالینڈ کی دفاعی حکمت کے سبب کامیاب نہ ہو پائی۔