Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالینڈ میں دوسری جنگ عظیم کے شہدا کی یاد منائی گئی، بادشاہ اور ملکہ کی قومی یادگار پر حاضری اور پھول چڑھائے

ہالینڈ میں دوسری جنگ عظیم کے شہدا کی یاد منائی گئی، بادشاہ اور ملکہ کی قومی یادگار پر حاضری اور پھول چڑھائے
May 5, 2015
ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک) ہالینڈ میں جنگ عظیم دوم میں مرنے والوں کی یاد منائی گئی۔ تقریب میں شاہی جوڑے نے بھی شرکت کی۔ ایمسٹرڈیم میں ہونے والی تقریب میں ہالینڈ کے شاہ ولیم الگزینڈر اور ملکہ میکسیما بھی شریک ہوئیں۔ ہالینڈ میں یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے چار مئی کو رات آٹھ بجے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔ بادشاہ اور ملکہ شہر کے مرکز میں واقع جنگی یادگار پر گئے اور قومی یاد گار پر پھول چڑھائے جس کے بعد وزیراعظم مارک روٹ اور دیگر سرکاری حکام نے بھی پھول چڑھائے۔ نازی جرمنی نے اینس سو چالیس میں ہالینڈ پر قبضہ کر لیا تھا جس پر شاہی خاندان نے فرار ہو کر برطانیہ میں جلاوطنی اختیار کر لی تھی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔