Sunday, December 4, 2022

ہاشم آملہ نے ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کر لی

ہاشم آملہ نے ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کر لی

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقی بلے باز سری لنکا کے خلاف جاری جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شرکت کر کے سو ٹیسٹ کھیلنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جا رہا ہے۔

ہاشم آملہ نے اس میچ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کر لی ہے۔ آملہ سواں ٹیسٹ کھیلنے کا سنگِ میل عبور کرنے والے آٹھویں جنوبی افریقی بلے باز بن گئے ہیں۔  جنوبی افریقی بورڈ کے صدر اور ٹیم کے منیجر نے اہم سنگ میل پر ہاشم آملہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جنوبی افریقہ کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔  میزبان ٹیم نے پورٹ الزبتھ میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ دو سو چھے اور دوسرا ٹیسٹ دو سو بیاسی رنز سے جیتا تھا۔