Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہاشم آملہ تیزترین 25 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے

ہاشم آملہ تیزترین 25 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے
January 24, 2016
کیپ اﺅن (ویب ڈیسک) جنوبی افریقی کرکٹر ہاشم آملہ نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنائی۔ انہوں نے تیزترین 25 سینکڑے بنانے کا رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑ ڈالا اور یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ بلے باز نے سر ویون رچرڈز ، محمد یوسف اور گریگ چیپل کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑا اور انضمام الحق کے ہم پلہ ہو ئے۔ باریش پروٹیز بلے باز نے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانیوالوں کی فہرست میں سٹیفن فلیمنگ ، سارو گنگولی ،کرس گیل اور ہیمونڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز ڈان بریڈمین کے پاس ہے جنہوں نے 68 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ ٹنڈولکر 130 اننگز کے ساتھ دوسرے، گواسکر 138 اننگز کے ساتھ تیسرے، میتھیو ہیڈن 139 اننگز کے ساتھ چوتھے جبکہ سر گیری سوبرز 147 اننگز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ یہ آملہ کی سنچورین سٹیڈیم میں دس ٹیسٹ میچز میں پانچویں سنچری ہے جس کے ساتھ ہی وہ زیادہ سنچریاں بنانیوالے جنوبی افریقہ کے تیسرے اور دنیا کے مشترکہ طور پر 19 ویں بلے باز بن گئے۔ جنوبی افریقہ کے لیے جیک ہنری کیلس نے 45 اور گریم سمتھ نے 27 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ 2004ءمیں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے ہاشم محمود آملہ نے اب تک 92 ٹیسٹ میچز کی 155 اننگز میں سات ہزار 262 رنز بنا رکھے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔