Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ٹیم میں کوئی گروہ بندی نہیں،ہار کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے ، محمد حفیظ

ٹیم میں کوئی گروہ بندی نہیں،ہار کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے ، محمد حفیظ
June 20, 2019
 لارڈز (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے ٹیم میں کوئی گروہ بندی نہیں، ہار کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ شائقین کرکٹ کی تنقید پر دلبرداشتہ ہو گئے۔ لارڈز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پوری ٹیم کی ترجمانی کر دی ۔ حفیظ کہتے ہیں ہم ورلڈکپ میں اچھا نہیں کھیلے مگر اب ٹیم اگلے میچوں میں کامیابی حاصل کرے گی۔ پاک بھارت میچ میں ٹاس جیت کر پہلے نہ کھیلنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہتے ہیں کسی کے ٹویٹ پر فیصلے نہیں ہوتے ،پچ کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کیا۔ محمد حفیظ نے کہا بھارت سے شکست کا کوئی ایک نہیں ہم سب ذمہ دار ہیں۔  محمد حفیظ نے ٹیم میں گروپ بندی کی خبروں کو غلط قرار دیدیا۔ محمد حفیظ نے مزید  کہا شعیب ملک بھرپور محنت کررہے ہیں۔ ورلڈکپ میں انکا پرفارم نہ کرنا بدقسمتی ہے۔ ٹیم کی بری پرفارمنس پر سب لڑکے دکھی ہیں ، اگلے میچوں میں ہم بیسٹ گیم کھیلیں گے۔