Saturday, July 27, 2024

ہارکاغصہ،بیئونٹ نے تین ریکٹس توڑ دیئے

ہارکاغصہ،بیئونٹ نے تین ریکٹس توڑ دیئے
August 2, 2018
فرانس( 92 نیوز) ہار جیت کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے اور کھلاڑی غصے میں بھی کبھی اپنا آپا نہیں کھوتا یہ کہاوتیں شائد فرانس کے ٹینس پلیئر بیئونٹ  پیئر نے نہیں سنی ، موصوف نے اپنی خراب کارکردگی کا غصہ ریکٹس پر نکال دیا۔ سٹی اوپن ٹینس  ٹورنامنٹ میں فرانس کے بیئونٹ پیئر  ہار کا غم نہ سہہ پائے  ، فرنچ کھلاڑی نے میدان میں ہی تین ریکٹس توڑ ڈالے ۔ اب انہیں کون بتائے کہ خراب کارکردگی  ان کی اپنی تھی ریکٹس کی نہیں اور میدان میں ایک کھلاڑی کو جیتنا جب کہ دوسرے کو ہارنا ہی ہوتا ہے ۔