Wednesday, September 28, 2022

ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، روٹین چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کے پاس گیا تھا، انضمام الحق

ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، روٹین چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کے پاس گیا تھا، انضمام الحق
September 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا، روٹین میں ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گیا تھا۔

انضمام الحق نے ویڈیو بیان میں کہا جن لوگوں نے دعائیں کیں ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا۔

سابق کپتان نے کہا روٹین میں ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گیا تھا، تمام لوگوں سے درخواست ہے  صحت کے ایشوز پر لازمی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔