ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں سرتاج عزیز کا عشائیہ
اسلام آباد(92نیوز)ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں عشائیہ، سشما سوراج بھی شریک، سرتاج عزیز نے مصافحہ کیا ،عشایئے میں ایران اور دیگر ملکوں کے حکام کی بھی شرکت ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے عشائیہ دیا ، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی عشائیے میں شریک ہوئیں جبکہ سرتاج عزیز نے سشما سوراج سے پرجوش مصافحہ بھی کیا۔
عشایئے میں ایران اور دیگر ملکوں کے حکام نے بھی شرکت کی ہے ۔